پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دعاؤں کی قبولیت کا نشان دکھاتا ہے

ایک طالبِ علم نے عرض کیا کہ میں نے ہستی باری تعالیٰ کے بارہ میں سکول میں ایک پریزنٹیشن دینی ہے۔ میں نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی کتاب ہمارا خدا (Our God) پڑھی ہے۔

حضورانور نے فرمایا: اس کے Points نوٹ کرلینے تھے۔ نیز حضور انور نے فرمایا : خود باقاعدہ نمازیں پڑھتے ہو؟ کبھی اپنی دعا قبول ہوئی ہے؟

طالبِ علم نے بتایا قبول ہوئی ہے۔

اس پر حضور انور نے فرمایا: وہ بھی بیان کر دینا۔ اس سے بڑا ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت کیا ہے؟ ان کو بتاؤ کہ ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت یہ ہے کہ جب ہم دعائیں کرتے ہیں تواللہ تعالیٰ ہمیں ان دعاؤں کی قبولیت کا نشان دکھاتا ہے۔

(الفضل انٹرنیشنل 27؍جولائی تا 2؍اگست 2012ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button