متفرق

ربوہ کا موسم (۸ تا ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء)

جمعۃ المبارک کا دن سرد اور خشک تھا ، درجہ حرارت کم سے کم ۸؍اور زیادہ سے زیادہ ۲۴؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو دھوپ کے ساتھ ہلکی ہوا بھی چلتی رہی۔ اتوار کو بھی موسم سرد اور خشک رہا ،ساتھ ہلکی ٹھنڈی ہوا رواں دواں رہی ۔ سردی میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ سوموار کو سورج چمکتا رہا لوگوں نے دھوپ میں بیٹھ کر خوب مزے کیے، رات گئے ہلکی ہوا چلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔ منگل کو بھی ایسا ہی موسم تھا، تاہم ربوہ کے نواحی علاقوں اور فیصل آباد کے راستے میں دھند ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ بدھ کو دن کے وقت ٹھنڈی ہوا چلتی رہی دھوپ میں بیٹھنے پر سردی محسوس ہوتی رہی۔ جمعرات کو فجر کے وقت مطلع صاف تھا لیکن صبح سات بجے کے قریب خوب دھند ہوگئی۔ خاص طور پر اقصیٰ چوک سے شرقی جانب کے محلہ جات میں غربی جانب کی نسبت زیادہ دھند تھی کم سے کم ۸؍اور زیادہ سے زیادہ ۲۱؍سینٹی گریڈ درجہ حرارت تھا۔ اس کے علاوہ طاہر آباد اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی دھند اپنا خوب رنگ دکھاتی رہی۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button