اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

٭…شرجیل شہزاد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی دادی زینب بی بی صاحبہ زوجہ غلام رسول صاحب کو مورخہ ۱۵؍دسمبر۲۰۲۳ء فالج کا اٹیک ہوا ہےاورICU میں داخل ہیں۔احباب جماعت سے دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین

تقریب آمین

ڈاکٹر عبدالباری ملک ایم بی ای بریڈفورڈ، یوکے سے لکھتے ہیں کہ آمنہ باری ملک صاحبہ اور خاکسارکی نواسی عزیزہ جمائمہ بٹ بنت ناصر احمد بٹ صاحب اور عطیة الوحید بٹ صاحبہ نے محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے قرآن مجید ناظرہ کا پہلا دور مکمل کر لیا ہے۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔ عزیزہ محترم آفتاب بٹ صاحب مرحوم اور محترمہ منصورہ بٹ صاحبہ حلقہ مسجد فضل لندن کی پوتی ہے۔

عزیزہ کی تقریب آمین مورخہ ۱۸؍ اکتوبر بروز بدھ میونخ جرمنی میںمنعقد ہوئی۔عزیزہ نے قرآن مجید کی آخری سورتوں کی تلاوت کی اور دعا کے ساتھ اس مبارک تقریب کا اختتا م ہوا۔ اس تقریب اور دعا میں مقامی افراد کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی عزیز آن لائن شامل ہوئے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کوقرآن کریم پڑھنے، سمجھنے اور اس کی پاکیزہ تعلیم پر عمل کرنے والی بنائے۔آمین ثم آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button