متفرق

نزلہ اور زکا م سے بچا ؤ کے بعض طریق

(وجیہہ قمر۔ جرمنی)

سر دیو ں کے شروع ہو تے ہی نزلہ زکام ہر گھر میں عام ہو جا تا ہے۔ہر انسان اس سے چھٹکا را حا صل کر نا چا ہتا ہے۔ ایسے میں چند مفید اور کا ر آمد ٹو ٹکے پیش ہیں۔امید ہے کہ آپ کو اس سے فا ئدہ حا صل ہو گا۔

٭… سردی میں کھانسی کی بہت شکا یت ملتی ہے۔ نز لہ زکام تو جلدی ٹھیک ہو جا تا ہے لیکن کھانسی جان نہیں چھوڑتی۔ ایسے میں ملٹھی کا قہوہ بہت ہی مفید ہے۔ چند دن لگا تار استعمال کریں، بہت فا ئدہ مند ہے۔

٭… ریشہ اور بلغم کے لیے کلو نجی کی چا ئے بہت مفید ہے۔ ایک کپ پانی میں آدھا چمچ کلو نجی ڈال کر چھ سے سا ت منٹ تک پکا ئیں۔ اس کے بعد تھوڑی سی چینی ڈال کر پی لیں۔کم عمر بچوں کو یہ نسخہ نہ کر وائیں۔

٭… و ٹامن سی کا سر دیوں میں ز یا دہ استعمال کریں۔

٭… گلے کی خرابی آواز کا بیٹھ جانا ایسے میں چٹکی بھر لونگ کا پاؤڈر کسی بھی قہوہ میں ڈال کر پی لیں فا ئدہ مند ہو گا۔

٭… نمک والے پانی سے خاص طور پر سونے سے قبل غرا رے کر نا حلق کے لئے بہت مفید ہے۔

٭… مرغی کا شوربہ یا یخنی کو نزلہ زکام اور ٹھنڈ میں مفید خیا ل کیا جا تا ہے۔

٭… سردی اور زکام سے ہلدی محفو ظ رکھتی ہے۔

(نوٹ: اس مضمون میں عمومی معلومات دی گئی ہیں۔ قارئین اپنے مخصوص طبی حالات کے پیش نظر اپنے ڈاکٹر یا جی پی (GP)سے مشورہ کریں۔)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button