کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے

میری زبان کی تائید میں ایک اَور زبان بول رہی ہے اور میرے ہا تھ کی تقویت کے لئے ایک اَور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔ میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے۔

(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد۳صفحہ۴۰۳)

میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مر گئے مگر جو شخص میرے ہاتھ سے جام پیئے گا جو مجھے دیا گیا ہے وہ ہرگز نہیں مرے گا۔ وہ زندگی بخش باتیں جو میں کہتا ہوں اور وہ حکمت جو میرے منہ سے نکلتی ہے اگر کوئی اَور بھی اس کی مانند کہہ سکتا ہے تو سمجھو کہ میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے نہیں آیا۔

(ازالہ اوہام ،روحانی خزائن جلد ۳صفحہ ۱۰۴)

اسی میں میرا سرور اور اسی میں میرے دل کی ٹھنڈک ہے کہ جو کچھ علوم اور معارف سےمیرے دل میں ڈالا گیا ہے مَیں خدا کے بندوں کے دلوں میں ڈالوں۔ دُور رہنے والے کیا جانتے ہیں مگر جو ہمیشہ آتے جاتے ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ کیونکر مَیں دن رات تالیفات میں مستغرق ہوں اور کس قدر میں اپنے وقت اور جان کے آرام کو اس راہ میں فدا کر رہا ہوں۔میں ہر دم اس خدمت میں لگا ہوا ہوں۔

(مجموعہ اشتہارات جلد۳صفحہ۱۶۱، ایڈیشن۱۹۸۹ء)

وہ خزائن جو ہزاروں سال سے مدفون تھے

اب مَیں دیتا ہوں اگر کوئی ملے اُمیدوار

(براہین احمدیہ حصہ پنجم،روحانی خزائن جلد ۲۱صفحہ ۱۴۷)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button