متفرق

ربوہ کا موسم (۱۵ تا۲۱؍ دسمبر۲۰۲۳ء)

۱۵؍دسمبر جمعۃ المبارک کے دن سردی زیادہ ہوگئی۔ ہلکے بادلوں سے مطلع ڈھکا ہوا تھا۔ ساتھ ٹھنڈی ہو ا نے ٹھنڈ بنا دی۔ ہفتہ کو بھی بادلوں کی تہ آسمان پر چھائی رہی، جس میں سے سورج کبھی کبھار جھانک کر دھوپ بکھیرتا رہا۔ اچانک سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے نزلہ ، زکام اور بخار کی بیماریاں زیادہ ہوگئی ہیں۔ خاص طور پر بچے بے احتیاطی کی وجہ سے ان کا زیادہ شکار ہورہے ہیں۔ اتوار کو فجر کے وقت ہلکی دھند تھی، تاہم بعد میں مطلع صاف ہوگیادھوپ نے سارا دن اپنا رنگ جمایا جس کی وجہ سے لوگوں نے اپنے صحنوں اور ٹیرس پر محفلیں جمائے رکھیں۔ سوموار کو بھی مطلع صاف تھا۔ لیکن ساتھ تیز ہوا ہونے کی وجہ سے دھوپ میں ٹھنڈ بھی محسوس ہورہی تھی۔ منگل اور بدھ کے دنوں میں موسم سرداور خشک رہا۔ ہوا کم ہونے کی وجہ سے دھوپ بھلی لگتی تھی۔ جمعرات کے دن سورج خوب چمکتا رہا۔ دھوپ میں بیٹھ کر ہر چھوٹے بڑے نے وٹامن ڈی حاصل کیا۔ تاہم بعد دوپہر مطلع پر ہلکے بادل آگئے اور دھوپ کچھ کم ہوگئی لیکن ہوا نہ ہونے کی وجہ سے سورج کی تمازت برقرار رہی، ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۱؍ اور کم سے کم ۸؍درجہ سینٹی گریڈ تھا، رات کو دھند بننا شروع ہوگئی۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button