از مرکز

اللہ تعالیٰ دنیا کو ظلم کے خلاف حقیقی عمل کی توفیق دے مظلومینِ فلسطین کے لیے دعا کی تحریک

(۲۲؍دسمبر ۲۰۲۳ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۲؍دسمبر۲۰۲۳ء میں فلسطینیوں کے لیے دعاؤں کی تحریک فرمائی۔ حضورِ انور نے فرمایا:

جیسا کہ میں فلسطینیوں کے لیے دعا کے لیے بھی کہتا رہتا ہوں۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ دنیا کو ظلم کے خلاف حقیقی عمل کی توفیق دے۔ گو آوازوں میں تو کچھ بلندی پیدا ہونی شروع ہوئی ہے، باتیں بھی کرتے ہیں ظلم ہورہا ہے، ظلم ہورہا ہے لیکن اسرائیلی حکومت سے لگتا ہے سب خوف زدہ ہیں۔ یا فطرتاً جو مغربی دنیا ہے مسلمانوں کے خلاف ہے جو نفرت ہے اس کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں پر ظلم یا ختم نہ ہوں یا جو کوشش ہونی چاہیے اس طرح کوشش نہ ہو۔ یہ نہیں دیکھتے کہ معصوم بچے ہیں، مظلوم عورتیں ہیں جن پر ظلم ہورہے ہیں، بوڑھے ہیں ۔ تو بہر حال ان پہ ہم تو زیادہ اعتماد نہیں کرسکتے لیکن کوشش بہرحال کرتے رہنا چاہیے، ان کو سمجھاتے بھی رہنا چاہیے اور دعا بھی کرتے رہنا چاہیے۔

مسلمان ملکوں کو ہی اللہ تعالیٰ ہمت دے کہ اپنی آواز میں زور پیدا کریں اور حقیقت میں ایک بن کے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button