متفرق

مساجد کی اہمیت

حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مساجد تعمیر کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’مسجد کی ایک اپنی اہمیت ہے۔ مسجد کے مناروں اور گنبد اور عمارت کا ایک الگ اثر افرادِ جماعت پر بھی اور ارد گرد کے ماحول پر بھی اور غیروں پر بھی ہوتا ہے۔ اسلام کے تعارف کے نئے نئے راستے کھلتے ہیں۔ تبلیغ کے لئے نئے رابطے پیدا ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مساجد کی تعمیر کی طرف بہت توجہ دلائی ہے کہ اس طرح جہاں جماعت کی اکائی قائم ہو گی وہاں تبلیغ میں بھی وسعت پیدا ہو گی۔ بیشک آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ چاہے غریبانہ سی، چھوٹی سی مسجد ہو، لیکن یہ مسجد بنانا ضروری ہے۔ (ماخوذ ازملفوظات جلد۴صفحہ۹۳ایڈیشن ۲۰۰۳ء)‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷؍ مئی ۲۰۱۳ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button