بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

٭… ایک دفعہ ایک شخص کے دانت میں درد ہوا۔ وہ ڈاکٹر کے پاس گیا اورچیک کروایا۔

ڈاکٹر: دانت میں کیڑا لگ گیا ہے۔ آپ فیس جمع کروا دیں تاکہ میں آپ کا دانت نکال دوں۔

آدمی: رہنے دیں ڈاکٹر صاحب! میں اپنے پیسے کیوں ضائع کروں۔ چند دن کے لیے کھانا نہیں کھاؤں گا تو کیڑا بھوکا مر جائے گا۔

(چودھری بشیر احمد۔ سیرالیون)

٭… ٭… ٭… ٭

٭… سلیم:بھائی جلدی سے پیسے ڈبل کرنے کا کوئی آسان سا طریقہ بتاؤ؟

کلیم:ان کو آئینے کے سامنے رکھ دو۔

(مطہر احمد ناصر۔ مالی)

٭… ٭… ٭… ٭

٭… استانی : بچو! قیامت سے پہلے زلزلے آئیں گے، مصیبتیں اوربیماریاں نازل ہوں گی۔

شاگرد: کیا اس دن سکول سے چھٹی ہوگی۔

(اطہر احمد ناصر۔ مالی)

٭… ٭… ٭… ٭

٭… ایک شخص نے کسی کنجوس آدمی سے مسجد کے لیےچندہ مانگا تو کنجوس نے فوراًدس ہزار کا چیک نکال کر دے دیا ۔

چندہ مانگنے والے نے کہا:جناب! اس پر دستخط بھی کردیجیے۔

کنجوس آدمی بولا: ہم نیک کاموں میں اپنا نام ظاہر نہیں کرتے۔

٭… ٭… ٭… ٭

٭…ٹریفک وارڈن (ڈرائیور سے): میں نے جب ہاتھ ہلایا تو تم رکے کیوں نہیں؟

ڈرائیور : میں سمجھا آپ مجھے سلام کر رہے ہیں۔

(ظاہر احمد)

٭… ٭… ٭… ٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button