اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستِ دعا

مظہر احمدچیمہ صاحب کارکن الفضل انٹرنیشنل لندن تحریر کرتے ہیں کہ چودھری ناصراحمد ڈھلوں صاحب ابن چودھری خلیل احمد ڈھلوں مرحوم ڈیئر پارک جماعت لندن صاحبِ فراش ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

احباب جماعت کی خدمت میں اس نافع الناس اور جماعتی خدمت میں پیش پیش وجود کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

سانحہ ارتحال

فرخ شبیر لودھی صاحب نمائندہ روزنامہ الفضل لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ مکرم و محترم نوید احمد عادل صاحب امیر و مشنری انچارج لائبیریا کی والدہ محترمہ نسیم اختر صاحبہ اہلیہ حبیب اللہ کاہلوں صاحب (گھٹیالیاں خورد) مورخہ ۳۰؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو بقضائے الٰہی بعمر ۷۷؍ سال ربوہ میں وفات پاگئی ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مورخہ ۳۱؍ دسمبر کو آپ کی نماز جنازہ بعد از نماز مغرب مسجدمبارک میں پڑھائی گئی۔ مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں اور تدفین بہشتی مقبرہ دارالفضل میں عمل میں آئی۔ تدفین کے بعد دعا ہوئی۔

مرحومہ حافظ سعید احمد صاحب کاہلوں، مجیب احمد صاحب کاہلوں اور حافظ جلیل احمد صاحب کاہلوں کی والدہ تھیں۔ نیز مکرم طاہر خلیل صاحب کی خوش دامن تھیں۔

احباب جماعت سے آپ کی مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button