یورپ (رپورٹس)

کوسوو میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کوسووکو مورخہ ۲۳؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو پرشتینا میں جماعت کے مرکز میں جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز شام چھ بجے تلاوت قرآن کریم اور ارشادات حضرت مسیح موعودؑ بابت نبی کریمﷺکا مقام و مرتبہ سے ہوا۔ البان ذکیراج (Mr. Alban Zeqiraj) صاحب مقامی معلم نے ’’متقین کے ساتھ رفاقت‘‘ کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ بعد ازاں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓکی کتاب ’’Life of Muhammad‘‘ کا مختصر تعارف پیش کیا گیا۔

جلسہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جس کے بعد نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئیں۔

آخر پر شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ بیرونی مہمانان سمیت جلسہ کی کُل حاضری ۳۶؍ رہی۔

(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت کوسوو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button