متفرق

چکن ویجیٹیبل سوپ

اجزا

چکن (بغیر ہڈی کے موٹے ٹکڑوں میں) ایک کپ

بند گوبھی کے پتے، گاجر، مٹر، سب ملا کر تین کپ

پانی تین لیٹر

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

نمک ۱یک چائے کا چمچ

پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

کارن فلور چھ کھانے کے چمچ

انڈے کی سفیدی تین عدد

سویا ساس تین کھانے کے چمچ

لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ

ترکیب

گوشت کو اچھی طرح دھو کر اڑھائی لیٹر پانی میں آدھا چمچ نمک ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ ابال آنے پر اس میں لال اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ آدھا لیٹر پانی میں نمک ڈال کر ابال آنے پر سبزیاں ڈال دیں۔ اور پانچ سے سات ابال آنے پر اتارلیں۔ گوشت گل جائے تو اس کے ریشے الگ الگ کر لیں اور واپس دیگچی میں گوشت کے ریشے اور سبزیاں ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں۔ اب انڈوں کی سفیدی کو خوب پھینٹ لیں اور سوپ میں مسلسل چمچ ہلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا شامل کریں۔ تقریباً ایک کپ پانی میں کارن فلور ڈال کر اسی طرح سوپ میں مسلسل چمچ ہلاتے ہوئے مکس کریں اور دو سے تین منٹ تک اچھے سے پکا لیں۔آخر میں اس میں لیموں کا رس اور سویا ساس شامل کر کے پیش کریں۔

(مرسلہ: کوثر پروین)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button