افریقہ (رپورٹس)

کونگو کنشاسا کے ریجن Kikwit کی دوسری فضل عمر تربیتی کلاس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے کونگو کنشاسا کے ریجن Kikwit کی دوسری فضل عمر تربیتی کلاس مورخہ ۲۸؍ نومبر تا ۷؍ دسمبر ۲۰۲۳ء Masi-Manimba میں منعقد ہوئی۔ اس کلاس میں Masi-Manimba کے اردگرد کی تمام جماعتیں اور ریجن کی بعض دیگر جماعتوں نے شمولیت کی۔ اس کلاس کا مقصد جماعت احمدیہ میں شامل ہونے والے نئے گاؤں اور جماعتوں میں امام تیار کروانا تھا اور جماعتی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ان کی تربیت کرنا بھی شامل تھا۔ اس کلاس کا تمام کورس دو لوکل مشنریز Alfan Mabumaصاحب اور Isa Musedjuصاحب نے پڑھایا۔

حفظ قرآن و ادعیہ کے علاوہ فقہ، کلام، حدیث، دینی معلومات، جماعتی نظام اور ذیلی تنظیموں کا تعارف، چندہ جات کا نظام اور جماعتی عقائد کے بارے میں تفصیلاً پڑھا گیا۔ نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو خط لکھنا بھی سکھایاگیا۔

Masi-Manimba کے بعض انصار اور لجنہ ممبرات نے بھی باقاعدگی اور شوق کے ساتھ شرکت کی۔

مورخہ ۷؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو اس کلاس کا تحریری و زبانی امتحان لیا گیا۔

اختتامی تقریب:مورخہ ۷؍ دسمبر کو بعد نماز عصر اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں عطاء القیوم صاحب ریجنل مبلغ نے اختتامی کلمات کے بعد پہلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والے احباب میں انعامات تقسیم کیے اور باقی تمام شاملین کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا۔ دعا اور عشائیہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: شاهد محمود خان۔ مبلغ سلسلہ کونگو کنشاسا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button