اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭… جمال الدین یوسف خان صاحب آف ہالینڈ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو ڈاکٹرز نے کینسر کی بیماری تشخیص کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل خاکسار کا اسی بیماری کا کامیاب علاج ہوا تھا تاہم اب دوبارہ بیماری کا حملہ ہوا ہے اور علاج متوقع ہے۔

احباب کرام سے دعاؤں کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل و کرم فرمائے ، شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہر قسم کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭… محترمہ آمنہ نورین صاحبہ جماعت میشیڈے جرمنی سے اعلان کرواتی ہیں کہ میری پیاری خالہ جان نصرت بانو زوجہ عبد الوحید عاصم مرحوم مقیم جڑانوالہ کافی عرصہ سے علیل ہیں ۔ اور بوجہ علالت چند دنوں سے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں ۔ احباب سے میری خالہ جان کی صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے۔

سانحہ ارتحال

طارق محمود ظفر صاحب مربی سلسلہ (سابق امیر و مشنری انچارج کینیا)اطلاع دیتے ہیں کہ میرے والد محترم حاجی عبدالرشید صاحب ابن محمد اسماعیل صاحب دارالعلوم غربی سلام ربوہ مورخہ ۱۲؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز منگل بقضائے الٰہی ۹۴؍ سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کی نماز جنازہ مورخہ ۱۴؍ دسمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر پڑھائی گئی۔

والد محترم کی پیدائش پھلوکی ضلع گوجرانوالہ میں ہوئی۔ میٹرک کے بعد آپ پاکستان نیوی میں ملازم ہو گئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد چند سال ابو ظبی میں بھی ملازمت کی۔

آپ نے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور ان کی اولاد چھوڑی ہے۔ جنازہ کے وقت سب بیٹے موجود تھے: منیر احمد صاحب سڈنی آسٹریلیا، بشارت احمد صاحب، ظہیر احمد رشید صاحب ایم ٹی اے لندن، عارف محمود صاحب کیلگری کینیڈا اور خاکسار طارق محمود ظفر مربی سلسلہ۔ آپ کے ایک پوتے جلیس احمد صاحب مربی سلسلہ شعبہ آرکائیوز اینڈ ریسرچ سنٹر لندن میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ قارئین الفضل سے آپ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

تقریبِ آمین

مکرم بلال احمد دانش صاحب (جماعت Penrith آسٹریلیا) تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خاکسار کے بیٹے عفاف احمد نے مورخہ ۲۹؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو قرآن کریم کا پہلا دور بعمر پانچ سال نو ماہ مکمل کرلیا ہے۔بیٹے کو قرآن کریم ناظرہ مکمل کروانے کی سعادت اس کی والدہ صائمہ شکور صاحبہ نے حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عزیزم کو قرآن کریم ناظرہ کے بعد باترجمہ بھی سمجھ کر مکمل کرنے کی سعادت نصیب کرے اور قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حقیقی رنگ میں واقف نو بننے کی توفیق عطا کرے اور خلافت کا سلطان نصیر بنائے۔آمین

(عبدالنور،نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button