افریقہ (رپورٹس)

کینیا کی ایلڈوریٹ جماعت میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ ایلڈوریٹ کینیا کو مقامی مسجد ’’بیت الواسع‘‘ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ صالح سلیمان صاحب ( ریٹائرڈ معلم) صدر جماعت کی زیر صدارت صبح دس بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عربی قصیدہ و ترجمہ اور چند احادیث کے سواحیلی ترجمہ سے جلسہ کی کارروائی شروع ہوئی۔ بعد ازاں ان عناوین پر تقاریر ہوئیں: ’’آنحضورﷺ کے غزوات کی وجوہات اور آپؐ کی شجاعت اور دشمنوں سے حسن سلوک‘‘ از ادریس صاحب مقامی معلم۔ سالم ابو ئیاں صاحب نے نبی کریمﷺ کی سیرت سے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ سے کچھ اقتباسات کا سواحیلی ترجمہ پڑھ کر سنایا۔ ’’ آنحضور ﷺ کا ازواج مطہرات سے حسن سلوک اور آپؐ کی متعدد شادیوں کی وجوہات‘‘ از خاکسار (مربی سلسلہ)۔ ’’حضرت محمد ﷺ بطور اسوہ ٴحسنہ‘‘ از عثمان چموئی صاحب معلم سلسلہ۔ ’’حضرت محمد ﷺ کے اخلاق حسنہ‘‘ ازیوسف رشید اباٹ صا حب مربی سلسلہ اور ’’آنحضرتﷺ کی سیرت طیبہ‘‘ ازصدر مجلس۔

دعا کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین نے ایم ٹی اے پر جلسہ سالانہ قادیان کے اختتامی اجلاس کی کارروائی دیکھی اور اس مبارک موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اختتامی خطاب سنا۔

الحمد للہ سارا پروگرام بخیروخوبی اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس جلسہ سیرت النبیﷺ میں کُل ۲۶؍ احباب شریک ہوئے۔

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button