متفرق

آنحضورﷺ نیا پھل آنے پر پہلے کم عمر بچوں کو عطا فرماتے

حضرت ابوہرىرہ رضى اللہ تعالىٰ عنہ بىان کرتے ہىں کہ جب کسى پھل کا آغاز ہوتا تو لوگ پہلا پھل رسول اللہ ﷺ کے پاس لاتے تو رسول اللہ ﷺ اس پھل کو اپنے ہاتھ مىں لے کریہ دعا کرتے:

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِى ثَمَرِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِى مَدِیْنَتِنَا

وَبَارِکْ لَنَا فِى صَاعِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِى مُدِّنَا

اے اللہ! ہمارے پھلوں مىں ہمارے لئے برکت دے ہمارے شہر مىں ہمارے لئے برکت رکھ دے۔ اور ہمارے ماپنے کے پىمانے صاع اور مد مىں برکت رکھ دے۔ راوى کہتے ہىں کہ پھر رسول اللہ ﷺ اپنے سب سے چھوٹے بچے کو بلاتے اور وہ پھل اسے کھانے کو عطا فرماتے۔

(مسلم، کتاب الحج، باب فضل المدىنۃ ودعاء النبى ؐ فىھا بالبرکۃ)

(مرسلہ:قدسیہ محمود سردار۔ کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button