بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

٭… بیٹا: ابوجان مجھے موٹر سائیکل لے دیں۔

ابو جان: بیٹا اللہ نے یہ دو ٹانگیں کس لیے دی ہیں۔

بیٹا۔ایک کِک مارنےکے لیے اور ایک گیئر لگانے کے لیے۔

(اطہر احمد ناصر۔مالی)

٭… ٭… ٭… ٭

پپو سائیکل چلا رہا تھا کہ ایک فقیر بولا: اللہ کے نام پہ کچھ دے دو بابا!

پپو: سائیکل پر بیٹھ جاؤ۔ جھولے دے دوں گا۔

(تاشفہ نورین۔ مالی)

٭… ٭… ٭… ٭

ایک بچے نے اپنے ابو سے کہا : ابو مجھے باجا لے دیں۔

ابو: باجا تو میں تمہیں لے دوں لیکن تم شور مچاؤ گے۔

بچہ:نہیں، جب سب لوگ سو جائیں گے تب بجاؤں گا۔

(محمد طلحہ منگلا۔گھانا)

٭… ٭… ٭… ٭

استانی(کلیم سے): کل اگر ہوم ورک نہیں کیا تو مرغا بناؤں گی۔

کلیم بڑی خوشی سے :ٹھیک ہے ٹیچر! میں نان اور کوک لے آؤ ں گا۔

( بلال اظہر منگلا۔گھانا)

٭… ٭… ٭… ٭

ماں(بیٹے سے): بیٹا وقت کی قدر کرو۔گزرا ہوا وقت پھر نہیں آتا۔

بیٹا: مگر امی جان! سکول جانے کا وقت تو ہر روز آجاتا ہے۔

(مسرور احمد۔ سیرالیون)

٭… ٭… ٭… ٭

استاد( سلیم سے): سلیم! پانی کا فارمولا بتاؤ!

سلیم: HijklmnO

استاد غصے سے: یہ پانی کا فارمولا ہے؟

سلیم: جی سر!آپ نے ہی تو بتایا تھاکہ پانی کا فارمولا ہے:H to O

(جاذب احمد۔ لندن)

٭… ٭… ٭… ٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button