متفرق

ربوہ کا موسم (۲ تا ۸؍ فروری۲۰۲۴ء)

۲؍فروری جمعۃ المبارک کو ہلکی ہوا کے ساتھ دھوپ نکلی رہی۔باہر کھلے آسمان تلے بیٹھنے سے خوشگوار موسم کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۱۵؍ اور کم سے کم ۱۰؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کے دن فجر سے ہی آسمان پر بادل چھائے رہے ۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے ہونے والی ہلکی بارش بوندا باندی کی شکل میں ہفتہ کو صبح آٹھ بجے تک جاری رہی۔ دھند بالکل نہیں تھی تاہم ہلکی ٹھنڈی ہوا سے سردی کی لہر ایک بار پھر عود کر آئی ہے۔درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۱۴؍ اورکم سے کم ۹؍ تھا۔ اتوار کو فجر سے ہی ہلکی بارش شروع ہوگئی جو صبح ۹۔۱۰ بجے تک جاری رہی۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ کبھی کبھار سورج کرنیں بکھیرتا رہا۔ سوموار اور منگل کو ایک جیسا موسم تھا۔ یعنی دھوپ نکلی رہی اور ہلکی ہوا بھی ساتھ چلتی رہی۔ بدھ کو بھی سورج چمکتا رہا اور لوگوں نے دھوپ میں خوب مزا کیا۔جمعرات کو فجر کے وقت سے ہی تیز اور یخ بستہ ہوا چل رہی تھی۔ بعض لوگوں نے تو یہ تک کہا کہ مری میں جس طرح برف باری کے بعد ہوا چلتی ہے آج اس طرح کی ہوا ہے، تاہم سورج بھی کرنیں بکھیرتا رہا دھوپ میں بیٹھ کر گرمی محسوس ہوتی تھی۔ تیز ہوا شام تک جاری رہی ۔ دھوپ کی وجہ سے ہوا کی خنکی کم ہوگئی۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۲؍ اور کم سے کم ۷؍سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button