امریکہ (رپورٹس)

نیومارکیٹ، کینیڈا میں دوسری سالانہ چیریٹی واک کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ نیو مارکیٹ کو دوسری سالانہ رن فار نیومارکیٹ کینیڈا چیریٹی واک مورخہ یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء بروزاتوار فیری لیک پارک نیومارکیٹ، انٹاریو میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس چیریٹی واک کا مقصد دو مختلف چیریٹیز کے لیے مالی امداد اکٹھا کرنا تھا۔ اس واک میں ۳۰۰؍سے زائد احباب، خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہوئے۔

مورخہ ۱۹؍جنوری ۲۰۲۴ء کو رن فار نیو مارکیٹ کی ٹیم نے ہر دو چیریٹیز CHATS-Community & Home Assistance to Seniors اور York Region Food Network کو ساڑھے پانچ ہزار کینیڈین ڈالرز کے چیکس کے عطیات دیے۔ یوں کُل گیارہ ہزار کینیڈین ڈالرز عطیات میں جمع کرنے کی توفیق ملی۔

اللہ تعالیٰ اس کار خیر میں تمام شاملین کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: عارف فہیم خان۔ سیکرٹری اشاعت نیومارکیٹ، کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button