متفرق

ربوہ کا موسم (۹ تا ۱۵؍ فروری۲۰۲۴ء)

۹؍فروری جمعۃ المبارک کے دن دھوپ کے ساتھ ساتھ ہوا بھی چلتی رہی ، اب دھوپ میں بیٹھنے سے قدرے تپش محسوس ہوتی ہے لیکن ہو ا کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوجاتا ہے۔ ہفتہ کو ٹھنڈی ہو ا نے موسم خوب اچھا اور خوشگوار کردیا،دھوپ بھی نکلی رہی۔ اتوار کو صبح سے ہی بادلوں نے آسمان پر بسیرا کیا ہوا تھا تاہم دوپہر کے بعدبادل چھٹ گئے اور مطلع صاف ہوگیا۔ سوموار، منگل اور بدھ کو ایک جیسا موسم رہا یعنی سورج چمکتا رہا، ہوا چلتی رہی اور موسم اچھا ہوگیا۔ پت جھڑ کے بعد اب بہار کے موسم کی آمد آمد ہے ۔ اگر آج کل کی رواں دواں ہوا کو گہرا سانس لے کر محسوس کیا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں بہار کی خوشبو رچی بسی ہے۔ ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ساتھ دھوپ کی تمازت میں تیزی آتی جارہی ہے جس کی وجہ سے دھوپ میں مسلسل بیٹھا نہیں جاتا، دل کرتا ہے کہ کچھ دیر کے لیے چھاؤں میں بھی جایاجائے۔ جمعرات کو بھی مطلع صاف تھا اور دھوپ نکلی رہی ، ہلکی ہوا نے سما ں باندھے رکھا۔اس ہفتہ کا اوسط درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۳؍ اور کم سے کم ۱۰؍سینٹی گریڈ تھا۔ (ابوسدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button