بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

٭… استاد: بھائی چارہ کو جملے میں استعمال کرو۔

پپو:کل جب میں نے دودھ والے سے پوچھا کہ دودھ اتنا مہنگا کیوں ہو گیا ہے تو وہ بولا : بھائی چارہ مہنگا جو ہو گیا ہے۔ (نایاب احمد چودھری)

٭… ٭… ٭… ٭

٭… ایک شخص (ٹیلی فون پر): کون بول رہا ہے؟

جواب آیا: میں بول رہا ہوں۔

پہلا شخص :کتنی عجیب بات ہے، ادھر بھی میں بول رہا ہوں۔(احمد حسن چودھری)

٭… ٭… ٭… ٭

٭… ایک آدمی الٹا کوٹ پہنے ہوئے جا رہا تھا۔

اس کے دوست نے اسے روک کے پوچھا :بھئی تم آ رہے ہو یا جا رہے ہو؟

( بلال اظہر منگلا۔گھانا)

٭… ٭… ٭… ٭

٭… سلیم (کلیم سے):استادشاگرد سے : جس آدمی کو سنائی نہ دے، اس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کلیم:سر اسے جو مرضی کہہ لیں اس کوکونساسنائی دے گا۔(اسد احمد چودھری)

٭… ٭… ٭… ٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button