یورپ (رپورٹس)

جرمنی کی ایک نئی جماعتIdar-oberstein میں پہلے جلسہ یوم مصلح موعودکا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ جرمنی وسعت وکمیّت میں ہر سو پھلتی و پھولتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔اس کی ایک مثال Idar-obersteinکی جماعت کا قائم ہونا ہے جو کہ فرینکفرٹ سےتقریباً ۱۳۵؍کلومیٹر کے فاصلےپر ہے اور چند ماہ قبل قائم ہوئی ہے۔اس کی تجنید ۱۱۵؍کے قریب ہے۔ اس جماعت کومورخہ ۱۷؍فروری ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ دوپہر بارہ بجے اپنا پہلاجلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اس یادگار تاریخی جلسہ کی صدارت مکرم ناصر احمد خان صاحب صدر جماعت کو کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کر سنائے گئے۔ بعدہٗ حضرت مصلح موعودؓ کی ایک لمبی دعاپیش کی گئی جو کہ آپؓ نے اپنی جوانی میں ایک رمضان المبارک کے موقع پرلکھی تھی اور سوانح فضل عمر جلد اوّل میں شائع شدہ ہے۔ اس کے بعد خاکسار(مربی سلسلہ) نے حضرت مصلح موعودؓ کے اولوالعزم ہونے پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے آپؓ کی سیرت و سوانح بیان کیے۔ اس کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی پر سوال وجواب کی نشست ہوئی۔ سوالات خاکسار نے کیے اور جواب دینے کازیادہ ترموقع اطفال الاحمدیہ کو ملا۔ دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

لجنہ اماء اللہ کی ممبران نے بھی اس میں شمولیت کی۔ حاضری ۶۳؍رہی۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وِٹلش، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button