از مرکز

قادیان دار الامان کے جملہ حلقہ جات میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان دارالامان میں مورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۴ء کو جملہ حلقہ جات کی مساجد میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔

مسجد اقصیٰ قادیان میں یہ جلسہ مکرم محمد انعام غوری صاحب ناظر اعلیٰ و امیر جماعت احمدیہ قادیان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور پیشگوئی کا متن پڑھ کر سنایا گیا۔ اسی طرح حضرت مصلح موعودؓ کے اسلام کی سربلندی کی خاطر عظیم الشان کارہائے نمایاں کے حوالہ سے علمائے سلسلہ کی مختلف تقاریر ہوئیں۔ صدارتی تقریر و دعا سے جلسہ کا اختتام ہوا۔

مسجد اقصیٰ

افراد جماعت نے اپنے اپنے حلقہ جات کی مساجد میں منعقدہ جلسہ یوم مصلح موعود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تقاریر سے بھرپور استفادہ کیا۔

اسی طرح اس روز خدام و اطفال کے لیے مختلف علمی و ورزشی مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بطور خاص خدام و اطفال کے درمیان مقابلہ حفظ متن پیشگوئی مصلح موعود بھی کروایا گیا۔ ان علمی و ورزشی مقابلہ جات میں بھی خدام و اطفال نے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا۔

قادیان کے علاوہ ہندوستان کی مختلف جماعتوں میں بھی اس روز جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کیے گئے اور خدام و اطفال کے لیے علمی و ورزشی مقابلہ جات کے علاوہ مختلف خدمت خلق کے پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جملہ پروگرامز بہت کامیاب رہے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

مسجد انوار
مسجد مہدی
مسجد محمود
مسجد مسرور

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button