یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ آئرلینڈ کا ساتواں عطیہ خون کا پروگرام

(ربیب احمد مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئرلینڈ)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سال 2015ء سے ناردرن آئرلینڈ میں جماعت احمدیہ Northern Ireland Blood Transfusion Service کی معاونت کے ساتھ گزشتہ چند سالوں سے Blood Donation کی صورت میں خدمتِ انسانیت کا مقدس فریضہ سرانجام دینے کی توفیق پارہی ہے۔

گزشتہ 6 Blood Donations میں 265سے زائد خون کے عطیے جمع ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ 1050 مقامی لوگ بھی ان مختلف سیشنز میں recruit ہوئے ہیں۔ ان سیشنز کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ دیگر خیراتی اداروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جو اپنے معلوماتی سٹالز بھی لگاتے ہیں اور اس طرح جماعت کے ساتھ ان کا ایک رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ Humanity First کی بھی فلاحی کاموں پر مشتمل ایک نمائش لگائی جاتی ہے جس کو بہت لوگوں نے سراہا ہے۔ ان سیشنز میں مختلف میئرز، سیاستدان،پولیس افسران، ٹیچرز، طلباء وغیرہ بھی شرکت کرتے ہیں جس سے ان کو جماعت کے متعلق علم ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ لوکل اخبارات کے ذریعہ سے بھی کوریج ہوجاتی ہے جن کی کل خواندگی کی تعداد 42,000 سے زائد ہے۔

امسال بھی جماعت آئرلینڈ کو 2 اکتوبر 2019ء بروز بدھ اپنا ساتواں Blood Donation Session منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مکرم صدر صاحب ناردرن آئرلینڈ ریجن ڈاکٹر نعمان افتخار صاحب ان سیشنز کے منتظمِ اعلیٰ ہیں۔ امسال Omaghکے شہر میں واقع South West College میں یہ سیشن منعقد ہوا۔

امسال 65 مقامی لوگوں نے اس سیشن میں شرکت کی جن میں سے 45 احباب نے خون کے عطیے دیے۔ چند سیاستدانوں نے بھی اس سیشن میں شرکت کی اور خون کے عطیے بھی دیے جن میں

Cllr. Diana Armstrong (Vice Chair of Omagh and Fermanagh District Council), Mr. Daniel McCrossan MLA, Mrs. Catherine Kelly MLA, Mr. Thomas Buchanan MLA, Orfhlaith Begley MP, Cllr. Errol Thompson

شامل تھے۔ اس موقع پر Humanity First کے علاوہ تین خیراتی اداروں کی طرف سے بھی نمائندگی ہوئی جن میں British Red Cross, Cancer Research UK اور Marie Curie شامل تھے۔ تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹس بھی پیش کی گئیں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مقامی لوگوں نے جماعت کی اس کاوش کو خوب سراہا اور اس طرح اسلام کی پر امن اور حقیقی تعلیمات کے متعلق لوگوں میں آگاہی بڑھ رہی ہے۔ الحمد للہ

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان حقیرانہ کاوشوں میں برکت ڈالے اور انہیں مثمر باثمر ات کرے۔ آمین۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button