یورپ (رپورٹس)

برطانیہ کی چار جماعتوں کا مشترکہ جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے برطانیہ کی چار جماعتوں (مسجد فضل، ماسک ایسٹ، ماسک ویسٹ اور ماسک سائوتھ) کو اپنا جلسہ یوم مصلح موعود مشترکہ طور پر مسجد فضل لندن میں مورخہ ۹؍فروری ۲۰۲۴ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علی ذالک

نماز عشاء کے بعد جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، الفاظ پیشگوئی مصلح موعود و انگریزی ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن نے اپنی تقریر میں پیشگوئی کے اغراض و مقاصد اور اس کا پس منظر تفصیلاً بیان کیا۔ نیز حضرت مصلح موعودؓ کی پیدائش، آپؓ کے کارہائے نمایاں، خلافت ثانیہ کا عظیم الشان دور نیز اَور متعدد پہلوؤں کا انگریزی اور اردو میں ذکر کیا۔

دعا کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا اور شاملین جلسہ کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ جلسہ کی حاضری ۱۵۰؍مرد و خواتین پر مشتمل تھی۔

(رپورٹ: محمد طارق صفدر۔ سیکرٹری وصایا مسجد فضل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button