یورپ (رپورٹس)

یونان میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا انعقاد

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۲۱؍جنوری ۲۰۲۴ء بروز اتوار ایتھنز مسجد میں بعد از نماز مغرب و عشاء جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

پروگرام کا آغاز شام ساڑھے چھ بجے زیر صدارت عطاء النصیر صاحب نیشنل صدر و مبلغ سلسلہ یونان شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ اور احادیث نبویﷺ کے بعد پہلی تقریر اردو زبان میں مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب نیشنل نائب صدر یونان کی تھی جس کا موضوع تھا ’’آنحضرتﷺ بحیثیت داعی الی اللہ‘‘۔ ایک نظم از درثمین کے بعد جلسہ کی دوسری تقریر انگلش زبان میں شمس الدین ادریسو صاحب نے ’’آنحضرتﷺکی سیرت‘‘ کے موضوع پر کی۔ بعد ازاں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی تحریرات سے اقتباس منور احمد صاحب نے پیش کیا۔

جلسہ کی اختتامی تقریر میں مکرم صدر صاحب مجلس نے آنحضرتﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں آپ نے دعا کروائی اور یوں یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی دعا کے بعد حاضرین کے لیے طعام کا انتظام تھا۔

اس جلسہ میں ۱۳؍احباب مسجد میں آکر بنفس نفیس شامل ہوئے جبکہ ۱۳؍احباب نے جلسہ میں آن لائن شرکت کی۔ اس طرح کل حاضری ۲۶؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button