یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ہائے احمدیہ ہالینڈ میں یوم مصلح موعود کے حوالہ سے جلسے منعقد کیے گئے جن میں خدام، انصار، ممبرات لجنہ، اطفال اور ناصرات شامل ہوئیں۔ جلسہ کے حوالے سے شعبہ تربیت کی طرف سے مواد تیا ر کیا گیا جس میں پیشگوئی مصلح موعود کے مطابق تلاوت، حدیث، ارشادات حضرت مسیح موعودؑ، پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ، سیرت حضرت مصلح موعودؓ کے حوالے سے تقاریر اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کے ارشادات بعنوان’’ہم یوم مصلح موعود کیوں مناتے ہیں ؟‘‘، ’’اپنے اپنے دائرے میں مصلح بننے کی کوشش کریں‘‘ اور ’’حقیقی یوم مصلح موعود کب ہوگا‘‘ شامل کیے گئے۔

اس کے علاوہ یوم مصلح مو عود کی مناسبت سے کوئز پروگرام بھی منعقد ہوا جس میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں سوال ہوئے۔ جلسہ کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسے ہر لحاظ سے کامیاب رہے۔الحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: عدیل باسم۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button