یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ رشیا میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود

جماعت ماسکو

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ماسکو، رشیا میں مورخہ ۱۶؍فروری ۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک بعد از نمازجمعہ مکرم رستم ولی حمادصاحب کی زیرصدارت جلسہ یومِ مصلح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مع رشین ترجمہ، حدیث مع رشین ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم والیری اسماعیل صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کرسنائے۔ مکرم صدر صاحب مجلس نے پیشگوئی مصلح موعود کے مصداق ہونے کا اعلان حضرت مصلح موعودؓکے الفاظ میں پڑھ کر سنایا۔ آخر پر خاکسار (مبلغ انچارج رشیا) نے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمتِ اسلام اور پیشگوئی مصلح موعود پر گزارشات پیش کیں۔ جلسہ کے اختتام پر مکرم صدر صاحب مجلس نے دعاکروائی اوراحباب کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

جماعت سینٹ پیٹرزبرگ

جماعت احمدیہ سینٹ پیٹرز برگ، رشیا کوبھی مورخہ ۱۶؍فروری ۲۰۲۴ء کو بعد نمازجمعہ مکرم اکرام جان صاحب صدر جماعت کی صدارت میں جلسہ یوم مصلح موعود کے انعقادکی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کی اہمیت وبرکات کے موضوع پر تقاریرہوئیں۔پروگرام کے بعداحباب جماعت کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

جماعت قازان

جماعت احمدیہ قازان میں مورخہ ۱۶؍فروری ۲۰۲۴ء کو پیشگوئی مصلح موعود کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا گیا جس میں حضرت مصلح موعودؓ کی خدماتِ اسلام کا ذکر کیا گیا اور مورخہ ۱۸؍فروری بروز اتوار بعد نماز ظہر و عصر مکرم اکبرنورصاحب صدرجماعت احمدیہ قازان کی زیرصدارت جلسہ منعقدہوا۔ جلسے کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیاگیا۔

جماعت نیژنی نووگورد، باوولی تاتارستان اور اوفا

جماعت نیژنی نووگورد، جماعت باوولی تاتارستان اور جماعت اوفا میں مورخہ ۱۶؍فروری ۲۰۲۴ء کو پیشگوئی مصلح موعودکے موضوع پر خطبہ جمعہ دیاگیاجس میں حضرت مصلح موعودؓ کی خدماتِ اسلام کاذکرکیاگیا۔

آن لائن جلسہ یوم مصلح موعود

رشیا چونکہ رقبہ کے لحاظ سے ایک وسیع ملک ہے اور بعض احباب جماعت ایسے شہروں یاعلاقوں میں بھی رہتے ہیں جہاں قریب ترین کوئی جماعتی سینٹرنہیں اس لیے تمام جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودکے انعقاد کے ساتھ ساتھ مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۴ء بروز اتوار جلسہ یوم مصلح موعود کاآن لائن بھی انعقاد کیا گیا تاکہ سب اس بابرکت پروگرام سے مستفیض ہوسکیں۔ یہ آن لائن جلسہ یومِ مصلح موعود مکرم رستم ولی حماد صاحب کی زیرصدارت منعقدہوا۔ تلاوت قرآن کریم مع ترجمہ اور نظم مع ترجمہ کے بعد مکرم الدارشمس الدینووصاحب نے پیشگوئی مصلح موعود اور اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کے اعلان کے الفاظ پڑھ کر سنائے۔ آخرپرمکرم صدر صاحب مجلس نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خدمتِ اسلام کے موضوع پر جامع تقریر کی اور دعا کروائی۔ دوران جلسہ حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے ویڈیوز بھی ساتھ ساتھ سکرین پر چلتی رہیں۔

واقفین نو کا آن لائن جلسہ یوم مصلح موعود

مورخہ ۲۶؍فروری بروز سوموار واقفین نو و واقفات نو کا بھی آن لائن جلسہ یومِ مصلح موعود منعقد کیا گیا جس میں وقف نو بچے بڑے شوق سے شامل ہوئے اور تمام پروگرام کو غور سے سنا۔ بچوں نے تلاوت قرآن کریم، حدیث، نظم اور اقتباسات پڑھے اور آخرمیں پیشگوئی مصلح موعودکے حوالہ سے بچوں سے سوالات بھی پوچھے گئے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان جلسوں کو احباب جماعت احمدیہ رشیا کے لیے خاص طور پر مبارک فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: جمیل احمدتبسم۔ مبلغ انچارج رشیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button