متفرق شعراء

آرہی ہے صدا، ماہِ رمضان میں

فضل بےانتہا، ماہِ رمضان میں

رحمتوں کی گھٹا ماہِ رمضان میں

مومنوں کے لیے ماہ یہ محترم

ہے عجب ولولہ، ماہِ رمضان میں

اپنے بندوں کی الفت میں میرا خدا

مہرباں باخدا، ماہِ رمضان میں

بھرلو اس کی عنایات سے جھولیاں

آرہی ہے صدا، ماہِ رمضان میں

خیر و برکت لیے آئے سب کے لیے

مانگتے ہیں دعا، ماہِ رمضان میں

اپنے دن رات زاہد گزارو یونہی

پڑھتے صلِّ علیٰ ماہِ رمضان میں

(سید طاہر احمد زاہد)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button