امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ پیس ولیج، کینیڈا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

(ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ پیس ولیج، کینیڈا کو مورخہ ۲۴؍فروری ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مسجد بیت الاسلام میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

مکرم مبارک سہیل شرما صاحب نائب امیرجماعت ہائے احمدیہ کینیڈا کی زیرصدارت جلسہ کا آغاز چھ بج کر چالیس منٹ پر ہوا۔ تلاوت قرآن کریم وترجمہ اور نظم کے بعد پیشگوئی کے الفاظ اور ان کا انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں درج ذیل موضوعات پر تقاریر کی گئیں:’’وہ دل کا حلیم ہوگا‘‘ از مولانا اعزازخان صاحب، ’’تحریک جدید- ایک عظیم الشان تحریک‘‘ از میاں رضوان محمود صاحب نیشنل سیکرٹری تحریک جدید، ’’مسئلہ فلسطین اور حضرت مصلح موعودؓ کی کاوشیں‘‘ از مولانا عبدالسمیع خان صاحب اور ’’پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر‘‘ از مولانا مبارک سہیل شرما صاحب۔

ساڑھے آٹھ بجے جلسہ کی کارروائی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اختتام پر تمام حاضرین جلسہ کی خدمت میں ریفریشمنٹس پیش کی گئیں۔

(رپورٹ: ناصراحمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button