اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلانات ولادت

٭… لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ انچارج سُرینام تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل و احسان سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ لبنیٰ لئیق و عزیزم جنید اسلم کومورخہ۳۰؍ مارچ۲۰۲۴ء کو پہلی بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچی کا نام ’’زبیدہ جنید‘‘ عطا فرمایا ہے اور بچی کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں قبول فرمایا ہے۔

نومولودہ خواجہ محمد اسلم صاحب ساکن میری لینڈ، امریکہ کی پہلی پوتی اور خاکسار کی نواسی ہے۔

٭… بشارت محمود صاحب جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کو ایک بیٹی اور ایک بیٹے کے بعد مورخہ ۲۵؍نومبر۲۰۲۳ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچہ کا نام ’’سعد محمود‘‘ تجویز ہوا ہے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہِ شفقت وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔

بچہ سردار خان صاحب کا پوتا اور محمد شفیق طاہر صاحب کا نواسہ ہے۔ نیز والدہ کی طرف سے حضرت حکیم رحمت اللہ صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نسل سے ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود بچوں کو نیک نصیب کرے اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے، صفات حسنہ سے مزین فعال زندگی عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنے فضلوں کے سائے میں رکھے۔آمین

درخواست دعا

٭…فرخ شبیرلودھی صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے خالہ زاد بھائی مدثر احمد زکریا صاحب بعمر۴۳؍سال گذشتہ سال اگست میں کام کے دوران اونچائی سے گر گئے تھے۔ان کے زخم تو مندمل ہوچکے ہیں البتہ گرنے کی وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی اپنی جگہ سے ہل گئی ہے۔ ہڈی پر دباؤ آنے کی وجہ سے حرام مغز متاثر ہوا اور سوزش کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے ٹانگیں حرکت نہیں کر سکتیں اور ان میں قوت حِس بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔موصوف صوبیدار خوشی محمد صاحب مرحوم (باڈی گارڈ سیدنا حضرت خليفة المسیح الرابعؒ) کے بیٹے ہیں۔

احباب جماعت سے عاجزانہ درخواست دعا ہے کہ موصوف کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ہر طرح کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور جلد اپنےپاؤں پر کھڑا کرے۔آمین

تقریب آمین

٭…عبدالنور صاحب مبلغ سلسلہ، ساں پیدرو ریجن آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ حانیہ نور نے قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مورخہ یکم اپریل ۲۰۲۴ء کو بعمر پانچ سال گیارہ ماہ مکمل کر لیا ہے۔ عزیزہ کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت ان کی والدہ سونیا شاہد صاحبہ کو حاصل ہوئی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آئندہ بھی ہمیشہ عزیزہ کو قرآن کریم سمجھ کر باترجمہ پڑھنے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماتا جائے اور نظام جماعت اور خلافت کی خادمہ اور حقیقی واقفہ نو بنائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button