متفرق شعراء

محترم محمد اشرف صاحب مرحوم قادیان کا ذکر خیر

(ولد مکرم محمد شفیع صاحب مرحوم درویش قادیان)

آہ! پیارا بھائی اشرف ہو گیا ہم سے جُدا
جنت الفردوس میں مَولیٰ اُسے دے دے جگہ

چھوڑ کر اہل و عیال و مال و دولت اَقْرِبا
وہ خدا کے پاس اپنے دائمی گھر کو گیا

جانفشانی اور محنت سے گزاری زندگی
سادگی، پرہیزگاری، بذلہ سنجی، بندگی

بیوی بچوں رشتہ داروں کو ملے صبر و قرار
ہو گُل و گُلزار تُربت اور روشن ہو مَزار

بیٹیوں کا اے خدا! حامی ہو ہر اِک موڑ پر
تیرے بن کوئی نہیں اُن کا، نہ جانا چھوڑ کر

اے خدا! سایہ کرم کا اُس پہ رکھنا تُو مُدام
ناصرؔ خستہ کا پہنچے دائماً اُس کو سلام

جب کوئی بھائی ہمارا چھوڑ جاتا ہے ہمیں
ہر گھڑی اس کا تصور خوں رُلاتا ہے ہمیں

موت برحق ہے خدایا! ہے مگر یہ التجا
عمر و صحت دے سبھی کو دُور کر ہر بد بلا

(تنویر احمد ناصر۔ قادیان)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button