امریکہ (رپورٹس)

ڈومنیکن ری پپلک کے Juan Pablo Duarteسکول کے صدر دروازہ پر حضور انور ایدہ اللہ کا پیغام

Juan Pablo Duarte سکول کی عمارت

Juan Pablo Duarte سکول میں ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہےکہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا ایک پیغام سکول کے صدر دروازہ کے سامنے دیوار پر خاکسار (مربی سلسلہ )نے لکھوایا ہے جس کا ترجمہ ہے: ’’ہم احمدی مسلمان ایسے سپاہی ہیں جو امن قائم کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن جبر اور تلوار کے ساتھ نہیں۔ بلکہ ہمارا ہتھیار صرف دعا ہے۔‘‘ (حضرت مرزا مسرو ر احمد امام جماعت احمدیہ)

سکول کے صدر دروازہ پر حضور انور ایدہ اللہ کا پیغام

اسی طرح سکول کے مرکزی داخلی دروازہ پر دو رول اپ بینرز رکھے ہیں جو ڈیڑھ ماہ سے وہاں موجود ہیں۔ ایک پر ’’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘‘ اور دوسرے پر اسلام کی بنیادی اور مرکزی خصوصیا ت کا ذکر کیا گیا ہے۔اس سکول میں ۸۰۰؍سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

اللہ تعالیٰ اس حقیر کوشش کو قبول فرماتے ہوئے اس کے نیک اثرات لوگوں پر ظاہر فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button