یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسوو کی طرف سے افطار پروگرام میں جرمن سفارت خانے کے اہلکاروں کی شرکت

(جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کوسوو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ۲۰؍مارچ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ کوسوو کو Prishtinaکے مشن ہاؤس میں افطار پروگرام کی میزبانی کرنے کی توفیق ملی جس میں کوسوو میں جرمن سفارت خانے کے دو عہدیداروںاور جرمن سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری Mr. Christian Böttcher اور Mrs. Emona Salihiکو مدعو کیا گیا تھا۔ افطاری میں کوسوو کی مجلس عاملہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ جرمن سفارت خانے کے نمائندگان پہلی بار کسی ایسے پروگرام میں شامل ہوئے ہیں حالانکہ مسلمانوں سے Mr. Christian Böttcherکا رابطہ اس سے قبل بھی رہا ہے جب انہوں نے تین سال پاکستان میں بطور اہلکار خدمات سر انجام دیں۔

افطار کے بعد جرمن اہلکار نے اپنے تاثرات پیش کیےاور دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے سفارتی مشن کے دوران ہونے والے کچھ دلچسپ واقعات سنائے ۔ افطار تقریب کے اختتام پر جرمن سفارت خانے کے اہلکاروں کو رمضان المبارک سے متعلق کچھ تحائف پیش کیے گئے اور دنیا کے موجودہ حالات کے متعلق ریویو آف ریلیجنز کا شمارہ بھی پیش کیا گیا۔

(رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button