افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی طرف سے رمضان میں مسلمان قیدیوں کو اشیائے خوردنی کا عطیہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا کو اہالیان وطن کی مختلف النوع خدمات کی توفیق مل رہی ہے۔ ماہ رمضان کے حوالہ سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی طرف سے نکورو اور نواشا کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی سحری اور افطاری کے لیے مختلف اشیائے خوردنی،کھجوروں اور مشروبات وغیرہ کا تحفہ پیش کرنے کی توفیق ملی ۔

اس کام کے لیے مکرم ناصر محمود طاہر صاحب امیر و مشنری انچارج کینیا کی ہدایت پر معلم عماری سکوا صاحب نواشا جیل کی انتظامیہ سے رابطہ میں تھےاور نکورو جیل کی انتظامیہ سے معلم ادریس سالم صاحب رابطہ کر رہے تھے اور متعدد بار ان جیلوں میں مسلمان قیدیوں سے ملاقات اور بات چیت کا موقع بھی ملا۔ چنانچہ انہی رابطوں کی وجہ سے مذکورہ بالا دونوں جیلوں کی انتظامیہ نے ہیومینٹی فرسٹ کے وفد کو ان جیلوں میں مسلمان قیدیوں کے لیے سحری و افطاری کا سامان دینے، ان سے ملنے اور مذہبی معاملات پر گفتگو کرنے کی اجازت بھی دی۔ چنانچہ مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو ہیومینٹی فرسٹ کے وفد نے نواشا اور نکورو دونوں جیلوں میں معلمین کی معیت میں جیل انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں مسلمان قیدیوں کی سحرو افطار کے لیے کھجوریں،چینی،آٹا،چاول،دالیں اور دیگر اشیائے خوردنی کے پیکٹ دیے اور مسلمان قیدیوں سے ملاقات کر کے رمضان المبارک کی مناسبت سے گفتگو بھی کی جو بہت حوصلہ افزا رہی۔

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button