افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے لوئر ریور ریجن میں پیس سمپوزیم و افطار ڈنر کا اہتمام

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کو ریجنل سطح پر جماعتی ہیڈکوارٹر مانساکونکو میں احمدیہ مشن میں مورخہ ۴؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز جمعرات پیس سمپوزیم مع افطاری منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

پیس سمپوزیم کا آغاز سہ پہر چھ بج کر پینتالیس منٹ پر تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں ابوبکر نیابلی صاحب ریجنل پریذیڈنٹ نے تمام احباب کو خوش آمدید کرتے ہوئے پروگرام میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ افطاری کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ بعد ازاں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دنیا میں قیام امن کے لیے انتھک کوششوں اور اس بارے میں غیروں کے تاثرات پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔

اس موقع پر مقامی زبانوں میں تراجم قرآن کریم اور قیام امن کے لیے جماعت کی کوششوں پر مشتمل ایک نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر حکومتی اراکین، علاقہ کی معروف شخصیات، شامل ہوئے۔ ان شخصیات میں نمائندہ گورنر، دو اضلاع کے چیفس، مختلف گاؤں کے چیفس، ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن، انچارج گیمبیا ٹیچرز یونین، ہیڈ آف نیشنل واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی،کمیونٹی ریڈیو کےہیڈ، مختلف مساجد کے امام، پولیس کمشنر، فائر سروس، گامٹل، نمائندہ یوتھ آفس اور علاقہ کے اساتذہ شامل تھے۔

اس پروگرام کو علاقہ کے کمیونٹی ریڈیو نے ریکارڈ کیا اور اگلے دن اس کی رپورٹ پیش کی۔

ایک اندازہ کے مطابق ۲۰۰؍کے قریب افراد شامل ہوئے۔تمام شاملین نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد دنیا میں امن قائم فرمائے۔ آمین

آخر پر شاملین کو امن کے موضوع پر مشتمل جماعتی کتب، بشمول کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ نیز عید گفٹ دیا گیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button