افریقہ (رپورٹس)

کینیا میں عید الفطر کی تقاریب

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امسال جماعت احمدیہ کینیا کو ۱۰؍اپریل۲۰۲۴ء بروز بدھ عیدالفطر شاندار اسلامی روایات کے مطابق منانے کی توفیق ملی۔چنانچہ ملک کے ۱۲؍ریجنز میں ۸۹؍مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پانچ ہزار ۴۵۰؍احباب جماعت کو شرکت کی توفیق ملی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد تقریباً تمام مقامات پر اجتماعی کھانے کا انتظام کیا گیا تھا جس میں ہمسایوں، سرکاری افسران اور دیگر احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ عید سے قبل رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جماعتی سطح پر تمام جماعتوں میں ضرورت مند احباب کو نقدی اور اشیائے خوردنی کی صورت میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ مجلس خدام الاحمدیہ کینیا کی طرف سے بھی جماعتوں میں مستحقین کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل پیکٹس تقسیم کیے گئے تھے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button