حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال:انگلش پریمیئر لیگ کا رواں سیزن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔۳۵میچز کھیل کر ۸۰پوائنٹس کے ساتھ آرسنل پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ مانچسٹرسٹی ۳۴میچز میں ۷۹پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورلیورپول ۷۵پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں آرسنل نے ٹوٹنہیم کو ۳۔۲،مانچسٹرسٹی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ۲۔صفر،نیوکاسل نے شیفیلڈیونائیٹڈ کو ۵۔۱ اورایورٹن نے برینٹفورڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔چیلسی اورآسٹن ولا کا مقابلہ ۲۔۲گول جبکہ مانچسٹریونائیٹڈ اوربرنلی کا میچ ۱۔۱ گول سے برابر ہوا۔اسی طرح لیورپول اور ویسٹ ہیم کا مقابلہ بھی ۲۔۲گول سے برابرہوا۔برنمتھ نے برائٹن کو ۳۔صفر سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ میں ۴۸پوائنٹس کے ساتھ اپنے کلب کا ریکارڈ بنادیا۔

دوسری طرف اسپینش LaLiga میں ریال میڈرڈ کلب ۳۳میچز میں ۸۴پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ Gironaکی ٹیم ۷۱پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بارسلونا ۷۰ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جرمن Bundesligaکے رواں سیزن میں Bayer Leverkusen کی ٹیم ۳۱ میچز میں ۸۱پوائنٹس کے ساتھ واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ بائرن میونخ کی ٹیم ۶۹پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

کرکٹ:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز۲۔۲کی برابری پر ختم ہوئی۔لاہور میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے۴رنز سے کامیابی حاصل کی۔ کیوی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئےسات وکٹوں پر۱۷۸رنز بنائے۔اوپنر بلے باز Tim Robinson اکاون رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے ۳کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ ۲۰ اوورز میں ۱۷۴ رنزبناسکی ۔فخرزمان نے ۶۱رنز کی بہترین باری کھیلی لیکن وہ ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔ سیریزکے آخری مقابلہ میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم کے ۶۹رنز کی بدولت ۱۷۸رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم ۱۶۹رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔اس طرح پاکستان کو ۹ رنز سے فتح حاصل ہوئی۔ شاہین آفریدی ۳۰ رنز کے عوض ۴ وکٹیں حاصل کر کے پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔اسی طرح سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی شاہین شاہ آفریدی کے حصہ میں آیا۔

انڈین پریمیئر لیگ:بھارت میں جاری آئی پی ایل (IPL)ٹی ٹوینٹی لیگ کے ایک میچ میں پنجاب کنگز (PBKS) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز(KKR) کے خلاف ۲۶۲رنز کا ہدف پوراکرکے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نےچھ وکٹوں کے نقصان پر ۲۶۱رنز کا بڑا اسکور کھڑاکیا۔فلپ سالٹ(Philip Salt) نے ۷۵ اورسنیل نارائن(Sunil Narine)نے ۷۱رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔جواب میں پنجاب کی طرف سے جونی بیئرسٹو(Jonny Bairstow)نے ۴۸گیندوں پر۹چھکوں اور۸چوکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ۱۰۸ رنز بنا کر اپنی ٹیم کی یادگار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔Prabhsimran Singh نے ۲۰گیندیں کھیل کر۵۴ اورShashank Singhنے ۲۸گیندوں پر۶۸ رنز بنائے۔اس میچ میں مجموعی طور پر۴۲ چھکے لگے جوکہ کسی بھی ٹی ٹوینٹی میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ہے۔دیگر میچز میں دہلی کی ٹیم نے ممبئی کو ۱۰ رنز ،راجستھان نے لکھنؤ کو سات وکٹوں، بنگلورونے گجرات کو ۹وکٹوں اور چینئی نے حیدرآبارکو ۷۸رنزسے ہرایا۔لیگ کے ۴۶میچز کے بعد راجستھان رائلز نو میں سے آٹھ مقابلے جیت کر سرفہرست ہے۔کولکتہ،چینئی اور حیدرآباد کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹینس:سابق عالمی نمبر ایک اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال(Rafael Nadal) میڈرڈ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور(Alex de Minaur) کو ۷۔۶، ۸۔۶ اور ۶۔۳ کے اسکور سے شکست دی۔پانچ بار میڈرڈ اوپن جیت چکے ۳۷سالہ Nadalآخری بار یہ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔اسی طرح توقع کی جارہی ہے کہ ٹینس کی دنیا کے اس عظیم کھلاڑی کےشاندار کیریئر کا یہ آخری سیزن ہوگا۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button