یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ مسلمہ فن لینڈ کے نمائندگان کا ہیلسنکی شہر کے تاریخی گرجا کا دورہ

جماعت احمدیہ فن لینڈ کومورخہ ۱۰؍اپریل بروز بدھ فن لینڈ کے سب سے بڑے اور تاریخی گرجا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ یہ گرجا ۱۸۵۲ء میں تعمیر ہوا تھا اور یہ لوتھرن چرچ ہے۔ اس کی عمارت کو فن لینڈ کی خاص علامت سمجھا جاتا ہے۔

اس گرجا کے پادری صاحب اور چرچ کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔ انہیں جماعت احمدیہ کی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا اور ’فن لینڈ میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے اور انسانیت کی خدمت کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کی کس قدر ضرورت ہے‘ کے موضوع پر گفتگو بھی ہوئی۔

جماعتی وفد میں یہ احباب شامل تھے: عطاء الغالب صاحب نیشنل صدر جماعت فن لینڈ، شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج، احمد فاروق قریشی صاحب سیکرٹری امورِ خارجہ اور خاکسار۔

(رپورٹ: زیرک اعجاز۔ سیکرٹری تبلیغ فن لینڈ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button