جلسہ سالانہ

جلسہ سالانہ برکینا فاسو کا دوسرا دن

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو)

جمعۃ المبارک ۱۰؍مئی ۲۰۲۴ء

جلسہ کے دوسرے دن کا آغاز صبح چار بجے نماز تہجد سے ہوا، بعد نماز فجر تربیت اولاد پر لوکل مبلغ مائیگا تیجان صاحب نے درس دیا۔

نماز تہجد کا ایک منظر

جلسہ کا تیسرا اجلاس

جلسہ کا تیسرا اجلاس صبح سوا نو بجے شروع ہوا۔ مکرم ابراہیم جم جاؤ صاحب نائب امیر جماعت گیمبیا نے اجلاس کی صدارت کی۔ تلاوت اور نظم کے بعد ’’خلافت کی برکات‘‘ پر پودا عبدالرحمٰن صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ برکینا فاسو نے فرنچ زبان میں تقریر کی۔

آج جمعۃ المبارک ہونےکی وجہ سے سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا براہ راست خطبہ جمعہ مقامی وقت کے مطابق  دن بارہ بجے نشر ہونا تھا۔  تمام شاملین جلسہ صبح سے ہی تیار ہو کر جلسہ گاہ میں آئے تھے تاکہ  تسلی سے بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی میں شامل ہوسکیں اور خطبہ جمعہ سے مستفید ہوں۔صبح کا اجلاس گیارہ بجے ختم ہوگیا۔ بعد ازاں جمعہ کی تیاری کے لیے  وقفہ ہوا۔ بارہ بجے سے پہلے ہی احباب جلسہ گاہ میں آگئے اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ حضور انور کا خطبہ جمعہ سنا۔

حضور انور کا خطبہ سنتے ہوئے

حضور انور  ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ کے بعد مقامی طور پر مکرم امیر صاحب برکینا فاسو نے خطبہ دیا اور نماز جمعہ پڑھائی۔

نماز جمعہ کے بعد گھانا سے آنے والے معزز مہمانوں کا ایک گروپ فوٹو جلسہ کے اسٹیج پر ہوا۔

گھانا کے وفد کا گروپ فوٹو

جلسہ کا چوتھا اجلاس

شام پونے پانچ بجے جلسہ کے چوتھے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی ساوادوگو سلیمان صاحب ریجنل صدر کایا نے اجلاس کی صدارت کی۔ تلاوت اور نظم کے بعد ’’شعبہ رشتہ ناطہ کا تعارف اور اہمیت‘‘ کے موضوع پر محمد اظہار احمد راجہ صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینا فاسو نے تقریر کی۔

شام کے اجلاس کا ایک منظر

نماز مغرب و عشاء اور کھانے کے وقفہ کے بعد متفرق اجلاسات شروع ہوئے۔ جن میں احمدیہ طلبہ و طالبات کی تنظیم FEEMAB، برکینا فاسو میں شعبہ تعلیم سے منسلک احباب و خواتین کا الگ اجلاس، شعبہ صحبت سے منسلک ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف و میڈیکل طلبہ کا اجلاس شامل ہیں۔ تمام مرکزی و لوکل مبلغین و معلمین کی میٹنگ مسرور آئی انسٹیٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت مرکزی  نمائندہ  اور  مکرم امیر صاحب برکینافاسو نے کی۔اس میٹنگ کے بعد مہمان خصوصی کے ساتھ ریجن وار  تمام مبلغین اور معلمین کے گروپ فوٹوز ہوئے۔    

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button