یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ میں ’’امن کی راہ‘‘ کے موضوع پر پیس سمپوزیم کا انعقاد

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍اپریل ۲۰۲۴ء بروز جمعہ جماعت احمدیہ ہالینڈ کو شہر ہیگ میں پیس کانفرنس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

ڈاکٹر سر افتخار احمد ایاز صاحب نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس پیس کانفرنس میں آٹھ مقررین اور ۵۲؍مہمانوں نے شرکت کی جن میں ایک ممبر آف پارلیمنٹ، ۷؍مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے لوگ اور دو یہودی مقررین شامل تھے۔

سیکرٹری صاحب امور خارجہ نے جماعت احمدیہ کی طرف سے فلسطین کے حوالے سے کی جانے والی امن کی کاوشوں کا مختصر تعارف پیش کیا۔ تقاریر کے دوران دو پینل بنائے گئے جنہوں نے اسرائیل اور فلسطین کی صورت حال پر بات کی۔ مہمان خصوصی صاحب نے بھی اس پینل میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا اور وہ منصوبے جن کی بنیاد ناانصافی پر ہو وہ کبھی امن حاصل نہیں کرسکتے۔ پروگرام کے اختتام پر امیر صاحب نے مقررین و مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کے لیے افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا تھا۔

مہمانوں کو امسال برطانیہ کے پیس سمپوزیم کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطاب کا ڈچ ترجمہ بھی دیا گیا، نیز دو ہزار ۵۰۰؍لوگوں کو اس کا ڈیجیٹل ورژن بھجوایا گیا۔ اس کے علاوہ مہمانوں کو جماعتی کتب ’اسلامی اصول کی فلسفی‘،’عالمی بحران اور امن کی راہ‘،’مسیح کی آمد‘ بطور تحفہ دی گئیں۔

اس پروگرام کے دوران سیکرٹری صاحبہ امورخارجہ نے مسز ہا نیکے خیلدربلوم سے تبادلہ خیال کیا۔ آپ ۱۹۸۶ء سے ۱۹۹۹ء تک سینیٹ کا حصہ تھیں اور اپنی پارٹی D66کی نمائندگی کررہی ہیں۔ انہوں نے جماعت سے مل کر امن کے حوالے سے کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس کے بعد مہمان خصوصی نے رائٹس فارم کے ڈائریکٹر سے گفتگو کی۔یہ تنظیم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتی ہے۔

Mr Dries van Agt نے اس کا آغاز کیا جو کہ ہالینڈ کے سابق وزیر اعظم تھے۔ ان کا گذشتہ دنوں انتقال ہوا ہے۔

الحمد للہ، یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button