حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال:UEFA چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے کے دوسرے leg میں بھی جرمن کلبDortmund نے فرانسیسی کلب Paris Saint-Germain کو صفرکے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دے دی۔میچ کا واحد گول پچاسویں منٹ میں Mats Hummelsنے کیا۔دوسرےسیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعدہسپانوی کلب ریال میڈرڈ(Real Madrid)نے جرمنی کے بائرن میونخ (Bayern Munich)کو۲۔۱؍سے شکست دےکرفائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ چیمپئنزلیگ کا فائنل یکم جون ۲۰۲۴ء کو لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے مانچسٹریونائیٹڈ کوصفرکے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دی جبکہ مانچسٹرسٹی نے فلہم کے خلاف۴۔صفرسے کامیابی حاصل کی۔دیگر میچز میں ٹوٹنہیم نے برنلی کو ۲۔۱؍اورچیلسی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو۳۔۲؍اورویسٹ ہیم نے لٹن ٹاؤن کو۳۔۱؍سے ہرایا۔لیورپول اور آسٹن ولا کا مقابلہ ۳۔۳؍گول سے برابرہوا۔پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم۳۷؍میچز میں۸۶؍پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ مانچسٹرسٹی ۳۶؍میچز میں ۸۵؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ہاکی:ملائیشیا کےشہر ایپوہ میں ہونے والے تیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔مقررہ وقت میں مقابلہ۲۔۲؍ گول سے برابر رہا جس کے بعد شوٹ آؤٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں جاپان نے۴۔۱؍سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈنے ملائیشیا کودو کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دی۔جنوبی کوریا نے کینیڈاکے خلاف کامیابی حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔یادرہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم تیرہ سال بعد اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھی جبکہ ۱۹۹۹ء،۲۰۰۰ءاور۲۰۰۳ء میں پاکستان اذلان شاہ کپ جیت چکا ہے۔

کرکٹ: بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین پانچ T20 میچز کی سیریز میزبان بنگلہ دیش نے ۴۔۱؍سے جیت لی۔زمبابوے کی ٹیم ابتدائی چار میچز میں شکست کھانےکے بعدڈھاکہ میں کھیلے گئے آخری مقابلہ میں آٹھ وکٹوں سے کامیاب ہوئی۔اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر۱۵۷؍رنز بنائے۔ تجربہ کار کھلاڑی محموداللہ ۵۴؍رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے نے ہدف صرف دووکٹیں کھو کر بآسانی پورا کیا۔برائن بینٹ(Brian Bennet)نے ۷۰؍جبکہ کپتان سکندر رضا(Sikandar Raza)نے ۷۲؍رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلرتسکین احمد پلیئر آف دی سیریز قرارپائے۔

انڈین پریمیئر لیگ(IPL)سیزن ۱۷،اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔۱۱؍مئی کو کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR)نےممبئی انڈینز (MI)کو۱۸؍رنزسےشکست دےکر play-offمرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB)کی ٹیم ابتدائی مقابلوں میں مسلسل ناکامیوں کے بعدلگاتار پانچ میچز جیتنے کے بعد ابھی تک play-offمرحلے میں رسائی کی دوڑ میں شامل ہے۔دہلی کے خلاف میچ میں میزبان بنگلورو نے ۴۷؍رنز سے کامیابی سمیٹی۔ چینئی نے راجستھان رائلز کے خلاف ایک اہم میچ میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ حیدرآباد نے لکھنؤکےخلاف ۱۶۶؍رنز کا ہدف محض ۵۸؍گیندوں پربغیر کسی وکٹ کےنقصان پرپوراکرلیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلہ میں میزبان آئر لینڈ نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ۲۰؍اوورز میں چھ وکٹوں پر۱۸۲؍رنز بنائے۔ آئرش ٹیم نے ہدف اینڈی بالبرنی (Andy Balbirnie) کے شاندار۷۷رنز کی بدولت آخری اوور میں پورا کرلیا۔ دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۱۹۳؍رنز بنائے،پاکستان نے یہ ٹارگٹ محمدرضوان کے ۷۵؍ناٹ آؤٹ اور فخرزمان کے ۴۰؍گیندوں پر۷۸؍رنز کی بدولت بآسانی پورا کرلیا۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button