حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

والی بال: اسلام آباد میں منعقدہ دوسری سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی۔ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ ترکمانستان،کرغزستان،سری لنکا،ایران اور افغانستان کی والی بال ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل مقابلے میں پاکستان نے ترکمانستان کےخلاف ایک کےمقابلہ میں تین سیٹ جیت کرگولڈ میڈل حاصل کیا۔جیت کا سکور ۲۵۔۲۵ ،۲۱۔۱۹، ۲۰۔۲۵؍اور۲۵۔۱۴؍رہا۔اس ایونٹ میںپاکستانی ٹیم مسلسل چھ کامیابیوں کےساتھ ناقابلِ شکست رہی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دی۔

فٹ بال:مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی بارانگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت کرتاریخ رقم کردی۔سیزن کے آخری روزمانچسٹرسٹی نے فل فوڈن(Phil Foden) کے دو گولزکی بدولت ویسٹ ہیم کےخلاف۳۔۱؍سے فتح حاصل کی۔گذشتہ سات سال میں یہ چھٹا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی نے پریمیئر لیگ ٹائٹل اپنےنام کیا۔آرسنل نے اپنے آخری میچ میں ایورٹن کو ۲۔۱؍سے شکست دی اورلیگ کی فاتح ٹیم سے محض دو پوائنٹس کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسری طرف جرمنی میں Bundesliga کے رواں سیزن میں بائرلیورکیوسن (Bayer Leverkusen)نےناقابلِ شکست رہتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔لیورکیوسن نے مجموعی طورپر۳۴؍میں سے ۲۸؍میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ چھ میچز ڈرا ہوئے۔یوں اس کلب نے۹۰؍پوائنٹس کے ساتھ اپنا پہلا Bundesligaٹائٹل جیتا۔گذشتہ گیارہ سیزن کی فاتح بائرن میونخ اس مرتبہ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ VfB Stuttgartنےدوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹینس:روم میں منعقدہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےویمنز سنگلزایونٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شوِیانتک (Iga Swiatek)اوربیلاروس کی آریانا سبالینکا (Aryna Sabalenka)کے مابین کھیلا گیا جس میںIga Swiatekنے ۶۔۲؍اور۶۔۳؍سے کامیابی حاصل کرکے اپنے کیریئر کا چوتھا اٹالین اوپن جیت لیا۔مینز سنگلز کےفائنل میں جرمنی کے Alexander Zverev نے چلی کے Nicolas Jarryکے خلاف ۶۔۴؍اور۷۔۵؍کے سکور سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری مرتبہ اٹالین اوپن اپنے نام کیا۔اس فتح کے ساتھ Zverevعالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آگئے۔

فارمولا وَن کارریسنگ:۱۹؍مئی۲۰۲۴ءکواٹلی میں ہونے والی Emilia Romagna Grand Prix نیدرلینڈز کے Max Verstappen نےجیت کرسیزن میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔یہ ریس۹۰۹.۴؍کلومیٹر ٹریک کے۶۳؍چکروں پرمشتمل تھی،Red Bull ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ۲۵؍منٹ اور۲۵؍سیکنڈز میں پورا کیا۔McLarenگاڑی چلانے والے برطانیہ کے Lando Norrisنے دوسری جبکہFerrariٹیم کے مناکوسے تعلق رکھنے والے Charles Leclerc نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رواں سیزن میں ۱۶۱؍پوائنٹس کےساتھ Max Verstappenسب سے آگے ہیں۔اگلی ریس Monaco میں ۲۶؍مئی ۲۰۲۴ء کو ہوگی۔

کرکٹ: انڈین پریمیئر لیگ(IPL)سیزن ۱۷ میں کولکتہ،حیدرآباد،راجستھان اور بنگلورکی ٹیموں نے play-offمرحلے کے لیےکوالیفائی کرلیا۔ہفتہ کےروز بنگلورومیں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB)نے چینئی سپر کنگز (CSK)کے خلاف ۲۷؍رنزسے فتح حاصل کرکے۱۴؍پوائنٹس اوربہترنیٹ رن ریٹ کی بدولت ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنا لی۔ RCBنے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۲۰؍اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر۲۱۸؍رنز بنائے،کپتان Faf du Plessisنے ۵۴؍اور ویرات کوہلی نے ۴۷؍رنز کی اننگز کھیلی۔اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے CSKکو۲۰۱؍رنز بنانے تھے تاہم چینئی کی ٹیم ۲۰؍اوورزمیں۱۹۱؍رنز بنا سکی جس میں راچن رویندرا کے ۶۱؍، رویندراجدیجا کے ناٹ آؤٹ۴۲؍اور مہندرا سنگھ دھونی کے ۲۵؍رنز شامل تھے۔آئی پی ایل کا پہلا کوالیفائر ٹاپ دو ٹیموں یعنی کولکتہ نائٹ رائیڈرز(KKR)اورسن رائزرزحیدرآباد(SRH)کے مابین ہوگا جبکہ بنگلورو اور راجستھان کی ٹیمیں eliminatorمیچ میں مدمقابل ہوں گی۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button