متفرق

ربوہ کا موسم(۱۷تا۲۳؍مئی ۲۰۲۴ء)

۱۷؍مئی جمعۃ المبارک کو سورج پوری طرح سے آگ برسا رہا تھا ، گرمی اپنے جوبن پر تھی اور ساتھ ساتھ لو بھی چلتی رہی۔ رات بارہ بجے کے قریب اچانک تیز ہوا چلنا شروع ہوگئی جو صبح تک آہستہ ہوا میں بدل گئی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۴۳ اور کم سے کم ۲۹ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو بھی سورج خوب چمکتا رہا اور لو چلتی رہی۔

ملک بھر میں ۱۸ تا ۳۰ مئی محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید ہیٹ ویو یعنی گرمی کی لہر کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ کئی سال کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔ کراچی سے گلگت تک کا ہر شہر اس لہر کی لپیٹ میں آجائے گا۔ اس ہفتہ میں منگل سے گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرارت ۵۰ ڈگری کراس کر سکتا ہے اور لاہور ، فیصل آباد ، ربوہ اور سرگودھا میں ۴۸ تک جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے متعدد مقامات بھی اس ہیٹ ویو سے متاثر ہوں گے۔ بچوں اور بزرگ افراد کو اس لہر سے بچانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

گھر سےباہر نکلتے وقت سر پر تولیہ، کپڑا یا ٹوپی پہن کر نکلیں، ٹھنڈے پانی اور دیگر مشروبات نیزلو سے بچنے کی ہومیو پیتھی ادویات کے استعمال کا بھی کہا جارہا ہے۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button