یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ناروے کے زیراہتمام تبلیغی ورکشاپ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ناروے کو مورخہ ۱۱؍مئی ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد بیت النصر، اوسلو میں ایک تبلیغی ورکشاپ کے اہتمام کی توفیق ملی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز سوا دو بجے خاکسار (صدرمجلس انصاراللہ ناروے) کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، قصیدہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد صدر مجلس نے پروگرام کالائحہ عمل پیش کیا جس کے مطابق پہلے حصے میں انصار کو تبلیغی میدان میں ایمان افروزواقعات بیان کرنے کے لیے دعوت دی گئی۔ سب سے پہلے یلمازمصطفیٰ صاحب نے اسلام احمدیت میں شامل ہونے کی آپ بیتی بیان کی۔ پھر خواجہ عطاء الحنان صاحب نے اپنے دو دوستوں کے احمدیت میں شامل ہونے کے واقعات بیان کیے جو اُن کی تبلیغی کاوشوں سے احمدی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد خواجہ عبدالمومن صاحب نے اپنی تبلیغی مساعی بیان کیں۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں فیصل سہیل صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ نے ’’دنیا کے حالات کو پیش نظر رکھ کر خصوصاً ناروے میں تبلیغ کے میدان میں کیسے فعال ہوا جاسکتا ہے یا کیا لائحہ عمل اپنایا جائے جو باثمر ہو‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ موصوف نے بیان کیا کہ تبلیغ کا کام لگن سے اور باقاعدہ پلاننگ سے کیا جانا چاہیے، یہ ایک مسلسل عمل ہے۔ اجتماعی طور پر مجلس مختلف ٹیمیں بناکر تبلیغی دورہ جات پر بھجوا سکتی ہے۔ اس کے بعد مکرم مصوراحمدصاحب مبلغ انچارج ناروے نے’’نومبائعین کو جماعت احمدیہ میں کیسے ضم کیا جاسکتا ہے‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ آخر پر حاضرین کو سوال وجواب کا موقع دیا گیا۔ شام چار بجے دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ کُل حاضری ۲۵؍رہی۔

(رپورٹ: ڈاکٹر احمد رضوان صادق۔ صدر مجلس انصار اللہ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button