ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: میزبان ویسٹ انڈیز کا آسان حریف کے خلاف ایک مشکل جیت کے ساتھ آغاز

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 2    (گروپ سی)

ویسٹ انڈیزبمقابلہ پاپوانیوگنی

(West Indies vs Papua New Guinea)

2 جون2024ء ۔جارج ٹاؤن،گیانا

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دوسرے روز کے پہلےمقابلہ میں ویسٹ انڈیزنے پاپوانیوگنی کوجارج ٹاؤن کے پرویڈنس اسٹیڈیم میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔میزبان ٹیم کے لئے یہ مقابلہ توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوا۔137رنزکے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ صرف آٹھ کے اسکورپر گری جب جانسن چارلز(Johnson Charles)بغیرکوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں برینڈن کنگ (Brandon King)اور نکولس پورن (Nicholas Pooran)53رنز جوڑے۔پورن اور کنگ کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی اور 16اوورز کے اختتام پر5وکٹوں کے نقصان پر مجموعی اسکور97رنزتھا۔تاہم تجربہ کار بلے باز آندرے رسل (Andre Russell)اور روسٹن چیز(Roston Chase)نے پاپوانیوگنی کی محنت پر پانی پھیر دیااور مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل ہی پورا کرلیا۔پاپوانیوگنی کی طرف سے کپتان اسد والا(Assad Vala)نے 2جبکہ John Kariko،Alei NaoاورChad Soperنے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز(Roston Chase)نے 27گیندوں پر ناٹ آؤٹ 42رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

 قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان رووْمن پاول(Rovman Powell) نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاپوانیوگنی نےابتدائی چاروکٹیں صرف 50کےاسکورپرکھونے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔سیسے باؤ(Sese Bau) نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی۔اورکپلن ڈوریگا(Kiplin Doriga)کے ناٹ آؤٹ 27 رنزکی بدولت پاپوانیوگنی نے آخری پانچ اوورزمیں 42رنز کا اضافہ کرکےویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 137رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےفاسٹ باؤلرز آندرے رسل(Andre Russell) اور الزاری جوزف(Alzarri Joseph)نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلر عقیل حسین(Akeal Hosein)نےتین اوورز میں صرف 9رنز دے کرایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کا اگلا مقابلہ 8جون کو یوگنڈا کے ساتھ جارج ٹاؤن گیانا میں ہی  ہوگا۔ اسی طرح پاپوانیوگنی کی ٹیم بھی اسی میدان پر اپنا دوسرا میچ یوگنڈا کے خلاف5جون کوکھیلی گی۔

 (رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button