اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

عرفان احمد خان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ مکرم سمیع اللہ مبشر صاحب آف جرمنی مورخہ ۲۴؍مئی بروز جمعۃالمبارک ۷۰؍سال کی عمر میں کاربن شہر میں وفات پا گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم دوسال سے بستر علالت پر تھے۔ان کے ہاں احمدیت کا نفوذ ان کے نانا حضرت راجہ مدد خان صاحبؓ اور نانی حضرت عسکری بیگم صاحبہ ؓکے قبول احمدیت سے ہوا جن کو اللہ تعالیٰ نے کانگرہ بھارت میں بیعت کی توفیق عطا فرمائی۔سمیع اللہ مبشر صاحب ۱۹۷۶ء میں جرمنی آئے اور اول روز سے جماعتی خدمات میں پیش پیش رہے۔ ۲۰۰۷ء سے ۲۰۱۳ء تک جماعت کاربن کے صدر رہے۔ کاربن میں مسجد تعمیر کرنے کا ابتدائی کام آپ کے دور صدارت میں شروع ہوا اور مسجد کا پہلا پلاٹ اس دور میں دیکھا گیا۔ مرحوم ایک شریف النفس، عبادت گزار، نیک، با اخلاق، ہمدرد اور خود کو خدمت خلق میںمصروف رکھنے والی شخصیت تھے۔ نماز سینٹر کو آباد رکھنے کی کوشش میں لگے رہتے۔ آپ کی ایک اور خوبی واقفین زندگی کا حد درجہ احترام کرنا تھا جن کے کام کر کے آپ بے حد خوشی محسوس کرتے۔ آپ کے تعلقات کا دائرہ بہت وسیع تھا اسی لیے آپ کی تدفین میں غیر از جماعت افراد بھی شامل ہوئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ۲۵؍مئی کو بعد نماز مغرب مسجد بیت السبوح میں مولانا صداقت احمد صاحب مشنری انچارج نے پڑھائی۔ ۲۷؍مئی بروز سوموار آپ کو کاربن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ تدفین سے قبل نماز جنازہ اور قبر پر دعا مولانا محمد الیاس منیر صاحب مبلغ سلسلہ نے کروائی۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button