دعائے مستجاب

احرام کی دعا تلبیہ اور طواف بیت اللہ کی دعا

احرام کی دعا تلبیہ

حضرت عبداللہ بن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو احرام باندھ کر ان الفاظ میں تلبیہ کرتے ہوئے سنا :

لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَاشَرِيْكَ لَكَ( بخاری کتاب الحج باب التلبية )

ترجمہ: حاضر ہوں۔ اے اللہ میں حاضر ہوں ، حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں ، میں حاضر ہوں۔ تمام تعریف اور سب فضل اور انعام تیرے ہی ہیں۔ اور بادشاہت بھی تیری ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔

طواف بیت اللہ کی دعا

حضرت عبد اللہ بن سائبؓ نے رسول اللہ ﷺ کو طواف بیت اللہ کے دوران یہ دُعا پڑھتے ہوئے سنا :

رَبَّنَا اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (ابوداؤ د كتاب المناسک باب الدعاء في الطواف )

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں اس دنیا میں بھی کامیابی دے اور آخرت میں بھی اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ( مزدلفہ میں بھی یہی دُعا پڑھنے کا ذکر ملتا ہے )۔

(مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۳۷-۳۹)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button