ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 12 (گروپ بی)

اسکاٹ لینڈ بمقابلہ نمیبیا(Scotland vs Namibia)

برج ٹاؤن،باربیڈوس(Bridgetown,Barbados)

6 جون2024ء کو ا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بارھویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔نمیبیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 9وکٹ کے نقصان پر155رنزبنائے۔اسکاٹ لینڈنے ہدف 5 وکٹیں کھوکر 18.3 اوورز میں حاصل کیا۔مائیکل لیسک(Micheal Leask)نے 17گیندوں پرچارچھکوں کی مددسے 35اہم رنزبناکرمین آف دی میچ قرارپائے۔

گروپ بی کی یہ ٹیمیں برج ٹاؤن،باربیڈوس میں مدمقابل آئیں۔نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔تاہم افریقی ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھانہ رہا اور اوپنر جے پی کوٹزی(JP Kotze) پہلے اوورمیں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعدبھی نمیبیا کی وکٹیں وقتاًفوقتاً گرتی رہیں اور55کے مجموعی اسکورپران کےچارکھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

نمیبیا کی اننگزمیں کپتان Gerhard Erasmus نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 52 رنزبنائے۔ان کےعلاوہ زین گرین(Zane Green)نے 28 اور نکولاس ڈیون (Nicolaas Davinنے)22 رنز اسکور کئے۔یوں نمیبیا نے 20اوورزمیں 155رنزبنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے براڈ وھیل(Brad Wheal) نے 4 اوورز میں 33 رنز کےعوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ براڈ کیوری(Brad Currie)نے صرف16رنزدےکردوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن(Richie Berrington)نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 47 رنز اسکور کئے۔مائیکل لیسک 35،مائیکل جونز 26 اور برانڈن مک مولن 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یوں اسکاٹ لینڈنے ٹارگٹ 9گیندیں قبل پوراکرکے ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی۔

قبل ازیں انگلینڈکے خلاف اسکاٹ لینڈکا مقابلہ بارش کے باعث بلانتیجہ ختم ہواتھا جبکہ نمیبیا نے اپنےپہلے میچ میں عمان کو سپراوور میں شکست دے کردوپوائنٹس حاصل کئے تھے۔اسکاٹ لینڈکا تیسرامیچ 9جون کو عمان کے ساتھ جبکہ نمیبیا کا آسٹریلیا کے خلاف 11جون کو نارتھ ساؤنڈانٹیگا میں ہوگا۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button