ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:کینیڈانےآئرلینڈ کو 12رنزسےشکست دے دی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 13   (گروپ اے)

آئرلینڈبمقابلہ کینیڈا

(Ireland vs Canada)

نساؤکاؤنٹی،نیویارک

7جون 2024ء

ٹی20 ورلڈ کپ2024ءمیں گروپ اے کے میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر عالمی ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔باربیڈوس میں پیداہونے والے نکولس رشید کیرٹن(Nicholas Rasheed Kirton)انچاس رنزبناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

نیویارک کے نساؤکاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آئرلینڈٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کی۔کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 137 رنز بنائے،جس کے جواب میں آئرلینڈ ٹیم 7 وکٹ پر 125 رنز بناسکی۔

کینیڈا کی طرف سے ابتدائی چار کھلاڑی 8.1اوورزمیں 53کے مجموعی اسکورپرآؤٹ ہوچکے تھے۔پانچویں وکٹ کی شراکت میں نکولس کیرٹن اور شریاس مووا (Shreyas Movva) نے75قیمتی رنزکااضافہ کیا۔Kirtonنے 35گیندیں کھیل کردوچھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے 49رنزبنائے جبکہ وکٹ کیپر بلےبازMovvaنے 36رنز کی اننگز کھیلی۔آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ(Craig Young) اوربیری مک کارتھی(Barry McCarthy) نے2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کےتعاقب میں آئرلینڈکےبلےباز مشکلات کا شکار رہے۔12.3اوورزمیں59رنزپرچھ وکٹیں کھونے کےبعدمارک ایڈئر (Mark Adair) نے34 اور جارج ڈوکریل(George Dockrell) نے ناٹ آؤٹ 30رنزکے ساتھ ٹیم کو سہارادیا لیکن آئرلینڈ کی ٹیم ہدف سے 12رنز پیچھے رہی۔کینیڈا کے باؤلرزاور فیلڈرزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگارفتح سے ہمکنارکیا۔

جیرمی گورڈن(Jeremy Gordon)اورڈِلن ہیلیگر(Dilon Heyliger)نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button